ریاستوں کی سرحدیں بند ، مزدوروں کی عدم دستیابی بڑا مسئلہ

   

نئی دہلی ۔30مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)مہلک عالمی وباء کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں کئی ریاستوں نے پیر کو مؤثر طورپر اپنی سرحدوں کو بند کردیا ہے جس سے تارک وطن ورکرس کی نقل و حرکت موقوف ہوگئی اور ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب پھیلے سے ہی بڑی تعداد میں بیروزگار ہوچکے ہیں۔ تازہ صورتحال کا نتیجہ یہ ہے کہ لیبر اور دیگر ورکرس کی قلت ہوتی جارہی ہے ۔ مزدوروں کی عدم دستیابی ضروری اشیاء کی سپلائی کو یقینی بنانے میں بڑا چیلنج بن کر اُبھر رہی ہے ۔ سپریم کورٹ نے بھی اس بات کو نوٹ کیا اور کہاکہ خوف اور گھبراہٹ اصل مسئلہ وائرس سے کہیں بڑا مسئلہ بن کر اُبھر آیا ہے ۔