ریاستوں کے گورنروں نے کرونا بحران سے نمٹنے کے لئے عوام کی شرکت میں اہم کردار ادا کیا: وزیر اعظم مودی

,

   

Ferty9 Clinic

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت ہند ملک میں کوویڈ ویکسین کی دستیابی کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بات کورونا وائرس بحران پر ملک کے تمام گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کے دوران کہی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری نوٹ کے مطابق وزیر اعظم نے گورنرز کے ساتھ ایک میٹنگ میں ٹریکنگ ، ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ موجودہ میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کو 60 فیصد سے بڑھا کر 70 فیصد کرنا انتہائی ضروری ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا بحران سے نمٹنے کے لئے عوامی شراکت میں گورنرز کا بہت اہم کردار ہے