نظام آباد :۔رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن کو تلنگانہ آرٹی سی کا چیرمین کی حیثیت سے نامزد کرتے ہوئے آرٹی سی ایم ڈی پچانار نے احکامات جاری کئے ۔ واضح رہے کہ باجی ریڈی گوردھن 2014 ء میں ٹی آرایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے نظام آباد رورل حلقہ سے 2014 ء ، 2018 ء میں کامیابی حاصل کی تھی اس سے قبل وہ بانسواڑہ اور آرمور سے ایک ایک مرتبہ اسمبلی کیلئے متحدہ ریاست میں منتخب ہوئے تھے یہ کے کویتا کے قریبی حامیوں میں شمار کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے آج چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی نامزدگی پر اظہار تشکر کیا ۔
