ریاستی الیکشن کمشنر کا دورہ سرسلہ پنچایت انتخابات کا جائزہ

   

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 12 ۔ جنوری : (سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کمشنر مسٹر ناگی ریڈی نے آج اپنے طئے شدہ پروگرام کے مطابق سرسلہ کاد ورہ کیا ۔ یہاں ان کی آمد پر ضلع کے اعلیٰ عہدیداران میں ضلع کلکٹر وینکٹ رام ریڈی ، جوائنٹ کلکٹر محترمہ شیخ یاسمین باشاہ کے علاوہ ضلع ایس پی ، بی کے راہول ہیگڈے گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا ۔ مسٹر ناگی ریڈی نے سب سے پہلے ضلع کے ان اعلیٰ عہدیدار جن میں کلکٹر ، جوائنٹ کلکٹر اور ضلع ایس پی سے ضلع بھر میں پنچایت چناؤ سے متعلق انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اور بعد ازاں کلکٹریٹ ہال میں دیگر عہدیداروں کا ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے پنچایت چناؤ سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے منصفانہ اور جمہوری انداز میں چناؤ کے عمل کو مکمل کرنے ہر ایک کو متحرک ہونے پر زور دیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے انہیں سرپنچ کی نشستوں اور پولنگ مراکز پر رائے دہندوں کے لیے مناسب انداز میں دی جانے والی سہولیات کا ذکر کیا ۔ ضلع ایس پی نے بھی چناؤ عمل کے دوران امن و امان کی برقراری کے لیے محکمہ کی جانب سے کئے جارہے ٹھوس اقدامات سے الیکشن کمیشن کمشنر کو ناگی ریڈی واقف کروایا ۔۔