ریاستی بجٹ میں حلقہ سے ناانصافی پر وزیر اعلیٰ کا علامتی پتلہ نذر آتش

   

یلاریڈی ۔ 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر آج بی جے پی قائدین نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا علامتی پتلہ نذر آتش کرکے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ نے ضلع کاماریڈی اور حلقہ یلاریڈی کے لئے کوئی فنڈ منظور کرنے کا اعلان نہ کیا اور چھ گیارنٹی اسکیمات سے متعلق کوئی ٹھوس اقدامات نہ کئے جانے پر حلقہ جاتی سطح پر ریاستی اعلیٰ کمان کے احکام پر احتجاج منظم کیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی قائدین سے نرسمہلو، ستیش، رویندر راؤ، لنگا راؤ، بال کشن، سائیلو، بالراج، گجانند، یادگیری، پنڈی اور یلاریڈی حلقہ کے تمام منڈلوں کے بی جے پی پارٹی صدور موجود تھے۔