ریاستی حکومتوں کو غیرقانونی مہاجرین کی شناخت کی ہدایت

   

٭ مرکزی وزارت داخلی اُمور نے ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کیلئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں موجود غیرقانونی طور پر مقیم مہاجرین کی شناخت کرے اور ان کے پاس موجود ان دستاویزات کو ضبط کرلیں جو انہوں نے غیر قانونی طریقہ سے بنارکھے ہیں ۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ ریاستیں اپنی ا یجنسیز کے ذریعہ قانون کے مطابق اس سلسلہ میں فوری کارروائی کرے ۔ منسٹر آف اسٹیٹ نتیانند رائے نے کہاکہ اس طریقہ کی کارروائی معمول کے مطابق ہے جو ہمیشہ کیا جاتاہے۔