ریاستی حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں

   


نارائن پیٹ کے چرچ میں دعوت عام، رکن اسمبلی راجندر ریڈی کا خطاب

نارائن پیٹ ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے مسیحی بھائیوں کو 25 ڈسمبر کرسمس ڈے کے تہوار کی مسرت میں لوفیٹ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ آج نارائن پیٹ کے مونو نائٹ بریتھرل چرچ کے احاطہ میں دعوت عام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مسیحی بھائیوں کو بھی حلقہ اسمبلی میں ایک ہزار تحائف دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ ہر ایک کو اچھی صحت دے، انہوں نے کورونا جیسی مہلک بیماری سے حفاظت کے لئے بھی اللہ سے دعا کی۔ انہوں نے حلقہ کے تمام عیسائی بھائی بہنوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے آنے والے نئے سال 2023 کو تمام کے لئے خوشیوں کا پیغام لانے اور صحت و تندرستی کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت تمام طبقات کے لئے یکساں فلاحی و ترقیاتی اقدامات اور اسکیمات وضع کررہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کرسمس کیک کاٹ کر کرسمس تقاریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پر صدر نشین بلدیہ شریمتی جی انسویا۔ آر ڈی او رامچندر نائک، ڈی ایس پی، ستیہ نارائنا، نائب صدر نشین بلدیہ ہری نارائن پھٹاڈ، ایم پی پی، اما کولہ سرینواس ریڈی، ڈی پی آر آر سیتا رام، کرسچن طبقہ کے صدر پادری ناگیش ڈیوڈ راجو، رتنایا و دیگر نے شرکت کی۔