کرسمس پر گفٹ پیاکیج تقسیم تقریب، رکن اسمبلی عادل آباد جوگو رامنا کا خطاب
عادل آباد۔ ریاستی حکومت تمام مذاہب کا احترام کرتے ہوئے ہر طبقہ کے افراد کے عید اور تہوارمیں اپنے آپ کو برابر کا شریک کرنے کی غرض سے ہر ایک کی خوشیوں کو آپس میں بانٹنے کی خاطر عید و تہوار کے موقع پر گفٹ پیاکیج کی تقسیم عمل میں لاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عادل آباد کے رکن اسمبلی مسٹرجوگو رامنا نے مستقر عادل آباد کے ایک چرچ میں کرسمس تہوار کے پیش نظر گفٹ پیاکیج تقسیم کے موقع پر کیا اور کہا کہ ہمارے ملک میں تمام مذاہب کے افراد کو بالکل آزادی کے ساتھ زندگی گذارنے کا پورا حق حاصل ہے۔ جبکہ ملک کی تعمیر تمام مذاہب کی بنیاد پر رکھی گئی ہے۔ ایک علحدہ تقریب میں جوگور امنا نے بی جے پی کے او بی سی شعبہ کے مرکزی قائد لکشمن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی قائد کسانوں کے مسائل اور زراعت جیسے انمول شعبہ سے لاعلم ہیں جس کے باعث وہ اکثر ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا کرتے ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کے لئے عائد کردہ جدید قانون کی سخت مخالفت کرتے ہوئے جوگو رامنا نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی خدمات کی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ ریاست میں کسانوں کو زرعی پیداوار میں فروغ دلانے کی غرض سے کالیشورم پراجکٹ کے علاوہ دیگر آبی پراجکٹس کی تعمیر کرتے ہوئے سال میں دو فصل اُگانے کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ مسٹر جوگو رامنا جینت منڈل کے پائپر واڑہ میں ایک جلسہ عام سے مخاطب تھے۔ اس موقع موقع پر 23 خاندانوں میں دلت بستی اسکیم کے تحت پٹہ پاس بک تقسیم کئے گئے۔ صدر نشین بلدیہ جوگو ہرمیندر، نائب صدر بلدییہ ظہیر افغانی اور یونس اکبانی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔