ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی خاتون ووٹرس کا سروے شروع :بلدی کمشنرجان سامسن
نظام آباد: 21 ؍ جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کمشنر میونسپل کارپوریشن جان سامسن آج یہاں امبیڈ کر بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی حکومت میونسپل انتخابات کرانے کیلئے کوشاں ہے اور اس خصوص میں عمل کا آغاز کرتے ہوئے آج سے گھر گھر پہنچ کر ایس سی ، بی سی ، ایس ٹی ، خاتو ن ووٹرس کا سروے شروع کیا گیا ہے اور اس سروے کی بنیاد پر وارڈس کے ریزرویشن انجا م دئیے جائیں گے ۔ لہذا عوام میونسپل عملہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انہیں مکمل تفصیلات فراہم کریں ۔ میونسپل کمشنر مسٹر جان سامسن نے بتایا کہ کل حیدرآباد میں ریاست کے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر س کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ میونسپل کمشنر وں نے شرکت کی ۔ جان سامسن بتایا کہ حکومت انتخابات کو انجام دینے کی غرض سے ریاست گیر سطح پر گھر گھر پہنچ کر ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی خاتون رائے دہندوں کی شناخت کیلئے آج سے عمل شروع کیا ہے ۔ نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے تمام ڈیویژنوں کے علاوہ حال ہی میں ضم کئے گئے گرام پنچایتوں کے جملہ 216 بوتھس میں اس سروے کو انجام دیا جائیگا ۔ میونسپل کمشنر مسٹر جان سامسن نے عوا م سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے تفصیلات ٹیم میں اندراج کرائیں جس کیلئے 32 ٹیم مختص کی گئی ہے ۔ سپروائیز ر ، 7اسپیشل آفیسر کو بھی مختص کیا گیا ہے اور یہ ٹیم آج سے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے احاطہ میں اپنے سروے کا آغاز کرچکی ہے ۔ اور یہ سروے 4 ؍ جولائی تک انجام دیا جائیگا۔ 4؍ جولائی کے بعد سروے کا 6؍ جولائی کو گراف نوٹیکفیشن اور 18؍ جولائی کو فائنل نوٹیفیکشن دیا جائیگااور 19کے روز حکومت کو روانہ کردیا جائیگا۔ سروے کی بنیاد پر وارڈس کو مختص کیا جائیگا لہذا عوام اپنی تفصیلات اندراج کرانے میں مکمل طور پر تعاون کریں ۔ میونسپل کمشنر میونسپل الیکشن آفیسر ہوں گے اور ضلع کلکٹر ضلع الیکشن آفیسر ہوں گے ۔ میونسپل اڈمنسٹریشن ڈائریکٹر ریاست کے الیکشن آفیسر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کے بعد الیکشن آفیسرس کو مختص کیا جائیگا قدیم میونسپلٹی کے آبادی کے تناسب سے انتخابات انجام دئیے جائیں گے انہوں نے ذرائع ابلاغ اور تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کی اپیل کی ۔
