ریاستی حکومت عوام مخالف، کوئی وعدہ پورا نہیں

   

کسانوں کو فوری جیل سے رہا کرنے کا مطالبہ، سنگاریڈی میں بی آر ایس کا احتجاجی مظاہرہ
سنگا ریڈی۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی میں بی آر ایس پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر مجسمہ پر پھول مالا ڈالتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی۔ پی مانکیم اور بچی ریڈی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر ورکنگ پریسیڈنٹ بی آر ایس پارٹی تلنگانہ اور چنتا پر بھاکر رکن اسمبلی سنگا ریڈی صدر بی آر ایس کی ہدایت پر میں کسانوں کی جانب سے احتجاج کرنے پر انہیں حراست میں لیتے ہوئے جیل کو روانہ کر دیا گیا جو کہ ایک مہینہ مکمل ہو چکا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایس ٹی طبقہ کے کسانوں کو جیل سے بنا کسی شرط رہا کیا جائے ریاستی حکومت کسان اور عوام مخالف کام کر رہی ہے پنچایت اور بلدیہ الیکشن میں عوام انہیں سبق ضرور سکھائے گی ابھی تک 6 گارنٹی کانگریس حکومت کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر سری ہری ویجیندر ریڈی کونڈل ریڈی وینکاٹیشورلو چنتا گوپال نرسملو مسعود بن عبداللہ مدھو سودن ریڈی اور دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے۔