ظہیرآباد میں کانگریس پارٹی کی دعوت افطار، ریاستی وزیر محمد اظہرالدین‘ ایم پی سریش کمار شٹکار کا خطاب
ظہیرآباد۔ 8؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ظہیرآباد فرئنڈس فنکشن ہال میں حکومت کی جانب سے دعوت افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ریاستی وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین میں ایم پی ظہیرآباد سریش کمار شٹکار، اے چندر شیکھر سابق ریاستی وزیر انچارج کانگریس پارٹی ظہیرآباد نرملا جگاریڈی چرمین تلنگانہ انڈسٹریل مینوفیکچر سابق انڈسٹریل کارپوریشن چرمین محمد تنویر الدین نے شرکت کی، ایم پی ظہیرآباد سریش کمار شٹکار اے چندر شیکھر انچارج کانگریس نے ریاستی وزیر اظہر الدین کو کھجور کھلایا خطیب امام عیدگاہ سید ضیا الدین قاضی نے دعائیں ریاستی وزیر محمد اظہر الدین حکومت تلنگانہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک مبارک مہینہ ہے جس میں تمام روزادں خشوع خصوع کے ساتھ عبادت کرتے ہیں، ہندو مسلم آپسی اتحاد کو فروغ دیتے ہیں۔ کانگریس پارٹی سے ہی ملک اور ریاست تلنگانہ کی ترقی ممکن ہے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ریاست کے اقلیتوں کیلئے بجٹ دیا جو ملک کی دیگر ریاستیوں میں نظیر نہیں ہے۔ رمضان میں مسلمانوں کو حکومت کی جانب سے رمضان عید کا تحفہ دیاجارہا ہے ایم پی سریش کمار شٹکار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اقلتیوں کی فلاح و بہود کیلئے منفرد اقدامات انجام دے رہی رہے کانگریس پارٹی ہی اقلیتوں کی حقیقی ہمددر جماعت ہے حلقہ پارلیمانی ظہیرآباد کی عوام نے جو اعتماد ان پر کیا اور انھیں کامیاب بنایا۔ اس پر بخوبی عوامی خدمات انجام دیں گئے جس کے وہ ہمیشہ ممنون ہے سابق ریاستی وزیر انچارج کانگریس پارٹی اے چندر شیکھر نے بھی مخاطب کیا اس مواقع پر گریدھر ریڈی سٹ وین چرمین تلنگانہ صدرنشین بلدیہ محمد یونس جہانگیر قریشی کونسلر بلدیہ خواجہ میاں سابق نائب صدر نشین بلدیہ محمد جعفر ارشد زما پٹیل سرپنچ ماڈگی شاکر علی سابق نائب ایم پی پی کوہیر مجاہد علی جمیل احمد کونسلر بلدیہ محمد ارشد صدر بلاک کانگریس پاٹل محمد معیز سابق معاون رکن عنایت علی، محمد اطہر غوری سابقہ نمائندہ کونسلر اور دیگر موجود تھے۔