ریاستی حکومت کا پروگرام ’’ہمارا گاؤں ہمارا اسکول‘‘ بڑی حد تک کامیاب

   

میدک میں ایجوکیشنل فیسٹیول تقریب سے رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی، ضلع کلکٹر اور دیگر کا خطاب

میدک ۔ 23 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ ریاستی سرکار کی جانب سے احیاء کردہ پروگرام (منا اوور منا بڈی) ہمارا گاؤں ہمارا اسکول کو بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی۔ حکومت تلنگانہ نے اس اختراعی پروگرام کی انجام دہی کے لئے 26 ہزار اسکولس میں تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی، باؤنڈری والس کی تعمیر کے لئے 7 ہزار کروڑ کی اجرائی عمل میں لائی۔ سرکاری مدارس میں بھی خانگی مدارس کی طرح تمام سہولتوں کی فراہمی کو دیکھتے ہوئے اولیائے طلبہ اپنے نونہالوں کو سرکاری مدارس میں داخلے دلوا رہے ہیں۔ سرکاری اسکولس میں اب طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پدما ریڈی میدک کے دوارکا فنکشن ہال میں محکمہ تعلیمات کے زیر اہتمام منائے جانے والے ’’ایجوکیشنل فیسٹیول‘‘ تقریب سے خطاب کے دوران مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر ضلع میدک رادھا کشن، ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ بورڈ آفیسر ست نارائن کی زیر صدارت منعقدہ اس پروگرام میں ضلع پریشد چیرپرسن ہیمالتا گوڑ، ضلع کلکٹر میدک راجرشی شاہ نے بھی شرکت کی۔ پدما ریڈی نے اس موقع پر سبھی مہمانوں کے ہمراہ شمع روشن کرنے کے بعد ٹیچرس کی جانب سے ترتیب کئے گئے ٹی ایل ایم میلہ کا معائنہ بھی کیا ۔ چیرپرسن ضلع بربند ہیمالتا گوڑ نے کہا کہ ایجوکیشنل ڈے کے موقع پر آج ضلع میں طلبہ کو یونیفارمس اور نصابی کتب کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے کہا کہ پورے ضلع کے اسکولس میں مِڈ ڈے میل کی فراہمی کے لئے مذکورہ پروگرام کے تحت کچن شیڈس اور ڈائننگ ہالس کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔ اس تقریب میں اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرس کو ٹی اے بی ایس کی تقسیم عمل میں آئی۔ محمد نصیر الدین کلچرم اسکول اوو دیگر اساتذہ کو بہترین کارکردگی اور ٹی ایل ایم کی تیاری میں تہنیت پیش کی گئی۔ ابتداء میں کویتا معلمہ ممبو جی پلی اسکول کی نگرانی میں طلبہ و طالبات نے کلچرل پروگرامس پیش کئے اور تعلیمی نغمہ بھی سنائے گئے۔ اس پروگرام میں ضلع سائنس آفیسر راجی ریڈی، سیکٹوریل آفیسر سدرشن مورتی، ایم ای او نیلاکنٹم میونسپل ویمنس پالی ٹیکنیک سورنا، پرسنل ڈگری کالج گنپتی، ڈی ایف او روی پرساد، ڈسٹرکٹ سمکیات آفیسر ڈاکٹر رجنی کے علاوہ منڈل ایجوکیشنل آفیسرس صدر مدرسین، اساتذہ، طلباء و طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔