حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے 70کروڑ روپئے مختص کی ہے ۔ ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب
میدک۔26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی سرکار کسانوں کی زندگیوں میں انقلاب کے ساتھ زرعی شعبہ میں ترقی کیلئے جدید زرعی پالیسیوں کا احیاء عمل میں لارہی ہے ۔ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اختراعی پالیسیوں کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے ۔ کسانوں کو بھی چاہیئے کہ حکومت کے شرائط کے پابند رہتے ہوئے اپنی زندگیوں کو استحکام بخشیں ۔ ریاستی وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤ میدک کے سائی بالاجی گارڈنس میں منعقدہ ایک سدسو سے خطاب کے دوران اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے یہاں راعتیو بندھو، کسانوں کوبلادقفہ برقی سربراہی ، رعیتو بھیما ، قرض معافی ، بلاسودی قرض ، چیک ڈیمس کی تعمیر، واٹر سپلائی پراجکٹس کی تعمیر ، نہروں کی کھدوائی ، سبسیڈی ، تخم کی سربراہی جیسے پروگرامس و اسکیمات پر مفصل روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے 70ہزار کروڑ روپئے مختص کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کسان صرف نفع بخش زرعات کریں ۔ ایک ہی فصل کو لے کر مقروض نہ ہو ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ گذشتہ بارش کی فصل کے موقع پر ضلع میدک میں 122لاکھ ایکڑ پر کاشت کی گئی جبکہ اس سال کالیشورم کے پانی کی سربراہی سے مزید 13ہزار ایکڑ کاشت کا اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ( ہفتہ زراعت) جاری ہے ۔اس دوران کسانوں کو فصلوں میں تبدیلیاں لانے کے مقصد سے تربیت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ میدک میں 25کروڑ کے مصارف سے 30ہزار میٹرک ٹن اناج کی ذخیرہ اندوزی کیلئے گودام قائم کیا جارہا ہے ۔ اس طرح یہاں 200ایکڑ پر ایگرو انڈسٹری بھی قائم کی جائے گی ۔ اس پروگرام میں ایم ایل اے میدک شریمتی پدما ریڈی ، ایم ایل سی میدک ضلع مسٹر ایس سبھاش ریڈی ، ایم ایل اے نرسا پور مدن ریڈی ، ایم ایل اے اندول مسٹر کرانتی کرن ، افکو ڈائرکٹر مسٹر دیویندر ریڈی ، فوڈ کارپوریشن مسٹر الیکشن ریڈی ، ضلع کلکٹر و ایڈیشنل کلکٹر دھرما ریڈی ، ناگیش ریڈی ، صدر رعیتو سنگھم ضلع مسٹر سوملو ، صدرنشین ضلع پریشد محترمہ ہیما لتا گوڑ ، کمشنر بلدیہ مسٹر سری ہری ، صدرنشین بلدیہ میدک مسٹر ٹی چندرا پال ، صدرنشین ضلع کوآپریٹیو بینک مسٹر چٹی دیویندر ، نائب صدرنشین ضلع پریشد محترمہ لاونیا ریڈی ، مسٹر چندرا گوڑ و دیگر موجود تھے ۔