ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیمات عوام کی دہلیز تک پہنچانا حکومت کا مقصد

   

ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راو کی ظہیرآباد میں سیکل یاترا ، عوام سے ملاقات

نیالکل 19/ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کا دورہ کیا اور ظہیرآباد کے بلدی حدود کے عوامی اکثریتی محلہ جات احمد نگر گڑھی وطن باغ مومن محلہ سنتم محلہ بسویشور محلہ‘ خان محلہ کا بذریعہ سیکل رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو کے ہمراہ دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کرتے ہوئے عوامی بنیادی مسائل کی سماعت کی ۔ عوام نے ان کے محلہ جات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت ‘ ڈرنیج سٹم‘ اسٹریٹ لائٹ پینے کے پانی کی سربراہی جیسی مسائل سے ریاستی وزیر کو واقف کروایا۔ ہریش راو نے عوام کے مسائل کی فوری یکسوئی کرنے کمشنر بلدیہ ‘آبی عہدداروں کو ہدایت دی ۔ہریش راو نے کہا کہ محکمہ بلدیہ ظہیرآباد کیلئے 50 کروڑ روپئے کی منظوری عمل میں لائی گی جس سے بلدی حدود کے تمام وارڈس میں تمام مسائل کی یکسوئی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی اسکیمات کے ثمرات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانا حکومت کا اولین مقصد ہے ہریش راو کے اچانک سیکل پر دورہ اور عوام سے ملاقات پر سب حیران زدہ ہوگئے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی اور مقامی قائدین بھی موجود تھے۔