ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیمات مثالی

   


یلاریڈی میں رکن اسمبلی سریندر کی پدیاترا، درخواستوں کا حصول

یلاریڈی : حلقہ کی عوام کے مسائل حل کی غرض سے پدیاترا کرنے کی یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے بات کہی ۔ انہوں نے اپنے ہفتہ بھر کی جانے والی پیدل یاترا کے تیسرے دن بھی مواضعات میں عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کئے ۔ انہوں نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بنجر تانڈا ، تانڈوا گیٹ ، دھرما ریڈی ، راگھواپلی گیٹ ، کناریڈی ، جپتی جانکم پلی پر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی درخواستو ں کو قبول کیا اور عوام کیلئے ہی پیدل دورہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے ان کے پاس خود جاتے ہوئے ان کے درپیش مسائل معلوم کرنے کیلئے پدیاترا کا فیصلہ کیا ۔ رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے عوام کو بھروسہ دلایا کہ عوامی خدمت کیلئے جب کبھی بھی کوئی فون کریں گے تو ضرور حل کرنے میں عجلت کی جائے گی اور مزید کہا کہ ریاستی حکومت کے فلاحی اسکیمات ملک بھر میں مثالی ہیں ۔ غریب عوام کو صدفیصد استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ پدیاترا کے دوران زیادہ تر عوام کی دی جانے والی درخواستوں میں اسرا وظائف ، راشن کارڈ ، ڈبل بیڈروم ، پٹہ پاس بکس کی رہیں ۔ اس موقع پر قائد پرتاپ ریڈی ، اے ایم سی چیرمین شریمتی رادھا ، ستیم ، منوہر ریڈی ، سریا ، نرسملو ، گنگا ریڈی اور سرپنچ ، منڈل پریشد ارکان موجود تھے ۔