جگتیال میں منعقدہ پروگرام سے ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت کا خطاب
جگتیال /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے آج میڈپلی تعلقہ کے کونڈاپور موضع کے تالاب میں مچھلیوں کے چھوڑنے کے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشن بھگیرتا کے ذریعہ تالابوں میں مچھلیوں کی پرورش کیلئے آپ کے رکن اسمبلی نے 26 لاکھ روپئے سے متعلقہ کاموں کو روبہ عمل لایا ۔ تالابوں پر انحصار کرنے والے طبقہ کی زندگی میں روشنی پیدا کرنے کی خاطر ان کیلئے کھانے اور خوشحالی کو روبہ عمل لانے میں ریاستی حکومت نے مشن کاکتیہ پروگرام کو متعارف کیا ہے اور تالابوں کی مرمت کروائی ہے اور ان تالابوں میں اطمینان بخش آبی سطح کیلئے کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ آبی سیرابی کی کوشش کی گئی ۔ ضلع سطح پر کل ملاکر 20 لاکھ مچھلیوں کو چھوڑا گیا ہے ۔ مچھلیوں کی افزائش کے ذریعہ مچھیروں کی زندگی میں معاشی خوشحالی اور عوام کیلئے متوازن تغذیہ کی فراہمی کے مقصد سے حکومت نے اس پروگرام کو متعارف کروایا ہے ۔ اسی طرح 30 روزہ ترقیاتی پروگرام کے ذریعہ موضع کو آئینہ کی طرح ترتیب دیا گیا ہے تاکہ شفافیت کے ساتھ سرسبز و شادات رہ سکے ۔ اسی طرح سڑکوں کے دونوں جانب شجرکاری سے گاؤں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ دکھائی دے رہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے کئی ایک فلاحی اسکیمات کی عمل آوری کی جارہی ہے ۔ جیسے کلیانہ لکشمی ، کے سی آر کٹ ، آسرا پنشن ، مواضعات ترقی کریں گے تو اضلاع کی ترقی ہوگی ۔ اضلاع ترقی کریں گے توں ریاست کی ترقی ہوگی ۔ ہر موضع میں کی گئی شجرکاری کا تحفظ کیا جائے گاکہ کیونکہ برسات اور ماحول میں اعتدال قائم کیا جاسکے ۔ اسی مقصد کے تحت حکومت نے اس پروگرام کو متعارف کیا ہے ۔ اس موقع پر نائب چیرمین ضلع پریشد ہری چرن راؤ نے کہا کہ کونڈا پور موضع کے تالاب میں آبی سطح میں اضافی کیلئے 300 کیلومیٹر کی دوسری جگہ سے سیلابی نہر کے ذریعہ سیرابی کی جاری ہے ۔ جوکہ رکن اسمبلی کی کوشش کا نتیجہ ہے ۔ تالاب کی سیرابی مچھیروں کی زندگیوں میں خوشحالی کا سبب بن رہا ہے ۔ چیف منسٹر کی خصوصی کوشش کی بناء پر اس پروگرام کی کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس موضع میں اس اسکیم کے ذریعہ 150 خاندانوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی ۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ ، ایم پی ٹی سی اور تحصیلدار و ایم پی ڈی او دیگر نے شرکت کی ۔