ریاستی حکومت کی پالیسیوں سے کسان مشکلات سے دوچار

   

Ferty9 Clinic

جگتیال میں قانون ساز کونسل رکن جیون ریڈی کی پریس کانفرنس
جگتیال /28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی قانون ساز کونسل رکن جناب ٹی جیون ریڈی نے آج جگتیال میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ریاستی حکومت چیف منسٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ریاستی حکومت کی پالیسیوں سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا اور ریاستی حکومت کسانوں کو فصل قرض لون پر 6 فیصد بنکرس کو حکومت رعایتی رقم ادا نہ کرنے پر کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ ریاست کے قیام سال 2014-15 اور 2016-17 کے کسانوں کو رعایتی فنڈ ادا کرنے ریاستی حکومت گذشتہ سال جی او جاری کی صرف کاغذ تک محدود رہے ۔ آج تک فنڈس جاری نہیں کئے گئے ۔ اس کی وجہ کسان برادری کو فصل قرض لون پر 1320 روپئے سود ادا کرنا پڑ رہا ہے ۔ رعیتو بندھو کے نام فی ایکڑ 5 ہزارت روپئے کے دعوے کر رہی وہیں پر ریاستی حکومت سیدھے ہاتھ سے رقم دے بائیں ہاتھ سے سود سمیت وصول کرنے کا الزام لگایا ۔ کسانوں کو بغیر سود کے قرض لون فصل کو ایک لاکھ روپئے بنکس سے دیا جاتا تھا ۔ جس کو ریاستی حکومت 4 فیصد اور مرکزی حکومت کی جانب سے 3 فیصد رعایت بنکرس کو ادا کی جاتی تھی ۔ ریاستی حکومت علحدہ تلنگانہ کے قیام سے آج تک نہ ہی ریاستی اور نہ ہی مرکزی رعایتی فنڈز کو کسانوں کو ادا نہ کرنے کا الزام لگایا ۔ جس کی وجہ سے کسان بنکس سے قرض حاصل کرنے سے محروم ہے ۔ اس سال بنکرس کے قرض لون کے نشانے کا دس فیصد حصہ بھی کسانوں سے قرض حاصل نہ کرسکے ۔ بنکرس انہیں پینے کا قرض ادا کرنے اور سود ادا کرنے پر ہی نیا قرض لون دینے کی بات کر رہے ہیں ۔ ہمارے چیف منسٹر کے سی آر کو کسانوں سے مسائل حل کرنے بنکرس سے بات چیت کرنے کا وقت نہیں ہے ۔ بجائے اس کے اسمبلی عمارت اور سکریٹریٹ عمارت کو منہدم کرنے اور نئی عمارت تعمیر کرنے فکر لگی ہے ۔ نظام شوگر فیاکٹری کو بحال کرنے کا اور سرکاری طور پر چلانے کا تلنگانہ تحریک میں عوام سے وعدہ کیا گیا ۔ 49 فیصد سرکاری طور پر چلنے والی شوگر فیاکٹری کو ہی مکمل بند کردیا گیا ۔ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں حلقہ نظام آباد سے ٹی آر ایس کی شکایت نظام شوگر فیاکٹری ایک حصہ ہے جس طرح سرپور کاغذ میل کو بحال کیا گیا ۔ اسی طرح نظام شوگر فیاکٹری کو بحال کرسکتے ہیں ۔ بی جے پی امیدوار اروند نے انتخابات سے قبل کسانوں کو بلدی بورڈ کا قیام اور نظام شوگر فیاکٹری کو بحال کرنے کا بانڈ پیپر پر تحریری طور پر وعدہ کیا ۔ مرکزی حکومت کو بھی بحال کرنے کا اختیار ہے ۔ باوجود اس کے اس فیاکٹری کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی ضلعی صدر الوری لکشمن کمار بلدیہ چیرپرسن ٹی وجیہ لکشمی سابقہ چیرمین گری ناگہ بھوشنم بنڈی شنکر ، نریش گنگادھر ، ریاض اور دیگر موجود تھے ۔