ریاستی حکومت کے دانشمندانہ اقدامات سے کورونا میں کمی

   

صحافیوںکو ٹیکہ اندازی کیمپ کا ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کے ہاتھوں افتتاح

محبوب نگر۔ ریاستی حکومت اپنے دانشمندانہ اقدامات سے کورونا پر قابو پانے میں تقریباً کامیاب ہوگئی ہے۔ دن بہ دن کورونا کیسس میں کمی اس کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ نے آج دوپہر مستقر محبوب نگر کے ماڈرن ہائی اسکول میں صحافیوں کے کووییڈ ویکسین کے آغاز کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ضلع کے صافیوں کو کوویڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ حکومت سوپر اسپرائیڈر پروگرام کے تحت ریاست کے صحافیوں کیلئے 2 دو روزہ کیمپ ریاست بھر میں منعقد کررہی ہے۔ صحافی اس سے استفادہ کریں۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ، ایڈیشنل کلکٹر تیجس نندلال پوار، میونسپل چیرمین نرسمہلو، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر کرشنا، ڈی پی آر او وینکٹیشورلو اور دیگر موجود تھے۔ وزیر نے قبل ازیں محبوب نگر اسٹیڈیم گراونڈ میں جدید تعمیر کئے جانے والے واکنگ ٹریک اور والی بال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھا اور پدماوتی کالونی میں واقع سوراورم پرتاپ ریڈی کے مجسمہ پر ان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے پھول مالا چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔