ریاستی سطح پر اقلیتوں کی شناخت کیلئے مرکز کو مزید مہلت

   

نئی دہلی : سپریم کور ٹ نے جمعہ کو ایک پی آئی ایل کی سماعت کے دوران مرکز کو آخری موقع عطا کیا کہ ریاستی سطح پر اقلیتوں کی شناخت کے سلسلے میں رہنمایانہ خطوط وضع کرنے کیلئے ہدایات سے متعلق درخواست پر اپنا جواب داخل کرے ۔ 10 ریاستوں میں ہندو اقلیت میں ہے اور وہ اقلیتوں کیلئے مخصوص اسکیمات کے فوائد سے استفادہ کرنے سے قاصر ہے ۔ ایک بنچ نے مرکز سے کہا کہ اندرون 4 ہفتے اپنا جواب داخل کرے جبکہ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت سے مزید وقت مانگا تھا ۔