ریاستی عوام تلنگانہ میں تبدیلی کے خواہاں

   

یلاریڈی کے کانگریس امیدوار مدن موہن کا انتخابی جلسوں سے خطاب
یلاریڈی۔/18 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی یلاریڈی سے کانگریس امیدوار مدن موہن راؤ نے اپنے ہنگامی انتخابی دورہ میں یلاریڈی کے لکشمی پور، کوٹال، جانکم پلی، اڑوی لنگال، کوکنڈہ، پوسائی پلی، میسن پلی، گنڈی ماسائی پیٹ علاقوں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے اپنی پارٹی کانگریس کے منشور کی منفرد اسکیمات کی تشریح کی اور اسائنمنٹ اراضیات کا مسئلہ حل کرنے کا تیقن دیا۔ جنگلاتی اراضیات کے پٹہ جات دلانے کا وعدہ کیا۔ کسانوں کو قولی کسانوں کوبھی برابر کی کے ستھ کسان بھروسہ امداد، مدن موہن راؤ نے تلنگانہ کے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کانگریس کے اقتدار میں آتے ہی میگا لای ایس سی ڈالنے کا وعدہ کیا اور مزید بیروزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے بہترین مواقع پیدا کرنے کا عزم اور پارٹی کے چھ گیارنٹی اسکیمات ہر غریب تک پہنچائی جائیں گی۔ منڈل کے تمام مواضعات پر کانگریس امیدوار کا عوام نے جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا۔ تلنگانہ ریاست میں کانگریس بھاری اکثریت سے اقتدار سنبھالنے کا مدن موہن نے عزم ظاہر کیا۔ ریاستی عوام اس مرتبہ صدفیصد انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ حکومت کے خام وعدے عوام پر اثر انداز نہیں ہورہے ہیں۔ اس موقع پر یلاریڈی سابق زیڈ پی ٹی سی شیخ غیاث الدین نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے مدن موہن راو کی بناء عہدہ کے کی گئیں سماجی خدمات کو یاد دلایا اور منتخب کرتے ہوئے مزید اضافہ خدمات کا یقین دلایا۔ شیخ غیاث الدین نے عوام کو کانگریس امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب بنانے کی اپیل کی۔