ریاستی محکمہ جنگلات کے کام کی ستائش

   

مختلف امور میں محکمہ کو شامل کرنے کی خواہش، ڈائرکٹر جنرل فارسٹ سروے آف انڈیا انوپ سنگھ

حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل، فاریسٹ سروے آف انڈیا، دہرہ دون انوپ سنگھ نے ایم آئی ایس، جی آئی ایس، ڈی جی پی ایس ؍ ڈی جی این ایس ایس اور ریموٹ سینسنگ کی فیلڈ میں ریاستی محکمہ جنگلات کی جانب سے کئے گئے کام کی ستائش کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ کے محکمہ جنگلات کو مختلف امور میں یعنی فاریسٹ بلاکس کے ڈیجٹائزیشن کیلئے پروٹوکول بتانے، ای ۔ گرین واچ میں بہتری، فاریسٹ فائر رسک زونیشن، ڈبلیو ایچ ایس کی تعمیر کیلئے جگہوں کے انتخاب، شجرکاری اور دیگر کاموں کو شروع کرنے کیلئے شامل کرنے کی خواہش کی۔ تلنگانہ کے محکمہ جنگلات کی سرگرمیوں اور جی آئی ایس (جیوگرافک انفارمیشن سسٹم) کے ماڈیولس اور ایم آئی ایس (مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم) سیلس کی سرگرمیوں پر آج ڈی جی، ایف ایس آئی کو تفصیلی پریزینٹیشنس دیئے گئے۔ انوپ سنگھ نے آج ارانیا بھون میں تلنگانہ پی سی سی ایف اور دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ ان کا جائزہ لیا۔ بتایا گیا کہ پریویش پورٹل (جہاں فارسٹ اور وائیلڈ لائف کو کیمرہ میں قید کیا جاتا ہے) کے ڈیٹا کی ای گرین واچ میں منتقلی کیلئے ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح جن چیزوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے وہ ہیں ڈیٹا اپ لوڈنگ میں آسانی پیدا کرنا، اپ لوڈ کئے گئے ڈیٹا کے صحیح ہونے کو یقینی بنانا وغیرہ۔ ڈائرکٹر جنرل، فارسٹ سروے آف انڈیا نے e۔ گرین واچ پورٹل کے بارے میں رائے پوچھی کہ آیا اسے نئے طور پر بنایا جائے یا موجودہ پورٹل میں ترمیم کی جائے، جس پر ریاست کے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کہا کہ جدید ٹکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے اسے نئے طور پر فروغ دیا جائے۔ ڈی جی، ایف ایس آئی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پیشرفت کرنے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سروے کیلئے ایس او پی پر ایک تفصیلی پریزینٹیشن دیا گیا۔ اس موقع پر ایم جے اکبر آئی ایف ایس بھی موجود تھے۔