ریاستی معائنہ کاروں کا جنگلاتی علاقہ کا دورہ سداشیو نگر میں عہدیداروں کی تنقیح

   

یلاریڈی۔ منڈل سدا شیو نگر مستقر پر ریاستی معائنہ کاروں کی ٹیم نے اچانک دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی۔ شریمتی ہیما لتا کی اس ٹیم نے منڈل مستقر کے شیو ار پر جنگلاتی علاقہ میںانجام دیئے جارہے ضامن روزگار اسکیم کے کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ جاب کارڈ میں شامل نام والے ہی اسکیم کے کام پر حاضر ہوں ۔ خاندان کے کسی دوسرے فرد کو کام پر روانہ کیا گیا تو گروپ کو منسوخ کرنے کا انتباہ دیا ۔ بعد ازاں انہوں نے نرسری میں پودوں کا معائنہ کیا اور پودوں کی افزائش میں لاپرواہی نظر آئے تو EGS عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا۔ منڈل کے شیوار پر قومی شاہراہ کے شروع سے دونوں جانب پودوں کی شجرکاری کو سراہا۔ اس موقع پر سرپنچ سرینواس ریڈی، نائب سرپنچ روی، ایم پی او لکپتی نائیک، سپرنٹنڈنٹ پورنا چندرا کمار، سکریٹری سنتوش، اے پی او شروتی موجود تھے۔ ضلع پریشد سی ای او سایا گوڑ نے بھی منڈل سدا شیو نگر میں مواضعاتی گارڈن میں پودوں کو پانی دینے، پودوں کی افزائش، انسانی زندگی کیلئے بے حد ضروری بتایا۔ شجرکاری کئے گئے پودوں کی اچھی طرح سے نگہداشت کرنے کو کہا۔ شجرکاری میں غیر معمولی دلچسپی پر سرپنچ سرینواس ریڈی کی ستائش کی۔ اس موقع پر ایم پی او لکپتی نائیک ، سپرنٹنڈنٹ پورنا چندرو دیاکمار، اے پی او شروتی، پنچایت سکریٹری سنتوش اور دوسرے موجود تھے۔