حیدرآباد ۔/10 ڈسمبر ، (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے سابق چیف منسٹر کے سی آر کی عیادت کے بعد ریاستی وزراء اور کانگریس قائدین نے ہاسپٹل پہنچنا شروع کردیا ہے۔ ریاستی وزراء کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، پونم پربھاکر کے علاوہ سابق صدر پردیش کانگریس وی ہنمنت راؤ، سابق رکن اسمبلی ایم کودنڈا ریڈی اور دیگر قائدین نے یشودھا ہاسپٹل پہنچ کر کے ٹی آر، ہریش راؤ اور کویتا سے ملاقات کی اور سابق چیف منسٹر کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ مشیرآباد کے رکن اسمبلی ایم گوپال، سابق وزیر سرینواس گوڑ اور کئی بی آر ایس قائدین نے ہاسپٹل پہنچ کر کے سی آر کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔