میدک میں بتکماں تقریب کا انعقاد
میدک ۔ 8 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے بوائز ہائی اسکول کے وسیع گراؤنڈ پر مائنم پلی سوشل ویلفیر آرگنائزیشن MSSO کے زیر اہتمام بتکماں تہوار کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت سابق ایم ایل اے بانی MSSO مائنم پلی ہنمنت راؤ نے کی۔ اس موقع پر 10 ہزار سے زائد خواتین میں MSSO کی جانب سے بتکماں ساڑیوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس پروگرام میں چیرمین MSSO رکن اسمبلی میدک مائنم پلی روہت راؤ، مائنم پلی وانی، مائنم پلی شیوانی کے علاوہ بحیثیت مہمانان خصوصی ریاستی وزراء، سیتااکا، کونڈہ سریکھا اور خواتین کمیشن کی چیرپرسن این شاردا، کے سجاتا، شوبھا رانی ضلع کلکٹر میدک راہول راج، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی اودئے کمار ریڈی، ایڈیشنل کلکٹر وینکٹیشورلو نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب سے ریاستی وزیر سیتا اکا نے خطاب کرتے ہوئے بتکماں کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی طاقت سے ہی ریاست میں کانگریس کو اقتدار کا موقع نصیب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی کی حکومت میں خواتین ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ریاستی وزیر کونڈہ سریکھا نے بھی بتکماں پرگیت سنایا۔ انہوں نے کہا کہ بتکماں کا تعلق تالابوں سے ہے جہاں قیمتی پھولوں سے سجائی گئی۔ اس تقریب میں صدرنشین بلدیہ ٹی چندرا پال، قائدین کانگریس مسرز راگی اشوک، راگا ونجا، محمد سمیع الدین کونسلر، بوجا پون، ایالاراجیش، وینکٹ رمنا، محمد حفیظ الدین، مسرز احمد علی بیگ، طاہر، محمد عمیر افضل، مبین چاؤش، امیر بیگ، مدھو سدھن راؤ، سید عمر محی الدین، سید منیر محی الدین، ایم روی، رمیش ریڈی، ایم گنگا دھر، سمیع اللہ خان لالو، محمد مزمل کے علاوہ MSSO کارکنوں اور کانگریس قائدین اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جیون راؤ ایڈوکیٹ نے پروگرام کی کارروائی چلائی۔