ریاستی وزراء محمد محمود علی اور کے ٹی آر کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

,

   

بارش کے متاثرین میں 10 ہزار روپئے نقد امداد کی تقسیم
حیدرآباد۔ ریاستی وزیر مسٹر کے ٹی راما راؤ نے آج بھی شہر حیدرآباد کے مختلف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی 10ہزار کی نقد امداد کی تقسیم میں حصہ لیا۔ پرانے شہر حیدرآباد کے علاقہ حافظ بابا نگر میں ریاستی وزیر داخلہ جنا ب محمد محمود علی نے رکن اسمبلی جناب اکبر الدین اویسی کے ہمراہ سیلاب متاثرین میں 10ہزار روپئے کی نقد تقسیم کے عمل میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ شہر حیدرآباد کے دیگر علاقو ںمیں بھی سیاسی قائدین کی نگرانی میں سیلاب متاثرین میں حکومت کی جانب سے منظورہ 10ہزار روپئے کی نقد رقم کی فراہمی عمل میں لائی گئی ۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ان کی اس تکلیف میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں راحت پہنچانے کے علاوہ ان کی بازآباد کاری کے سلسلہ میں جہاں تک ممکن ہوسکے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات بشمول ‘ آبپاشی کے عہدیداروں نے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ میں موجود عثمان ساگر سے پانی کے اخراج کے سلسلہ میں کئے گئے فیصلہ اور نشیبی علاقوں میں این ڈی آر ایف‘ فوجی دستوں ‘ ای وی ڈی ایم کے علاوہ دیگر متعلقہ محکمہ جات کی ایمرجنسی ٹیموں کو متحرک رکھا گیا ہے اور محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق اگر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش ہوتی ہے اور اس بارش سے کسی قسم کے نقصان ہوتے ہیں تو ان کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔