ریاستی وزراء محمود علی اور ستیہ وتی راتھوڑ کی متاثرہ خاندان سے ملاقات

   

ایکس گریشیا کے طور پر 20 لاکھ کا چیک حوالے
حیدرآباد۔16 ۔ستمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزراء محمد محمود علی اور ستیہ وتی راتھوڑ نے آج صبح سعید آباد کی سنگارینی کالونی پہنچ کر 6 سالہ مقتول لڑکی کے والدین سے ملاقات کی ۔ ریاستی وزراء نے عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے والدین کو حکومت کی جانب سے 20 لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا جو ایکس گریشیا کی شکل میں ہے ۔ ریاستی وزراء نے متاثرہ خاندان کو ملازمت اور دیگر سہولتوں کا تیقن دیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں عہدیداروں کی جانب سے جلد کارروائی کی جائے گی ۔ ضلع کلکٹر نے سرکاری ملازمت اور ڈبل بیڈروم مکان کا وعدہ کیا تھا ۔ ریاستی وزراء کی آمد کے موقع پر مقامی عوام نے پولیس کے رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ مقتول لڑکی کے والدین نے 20 لاکھ کا چیک قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ انہیں رقم نہیں بلکہ انصاف چاہئے ۔ محمد محمود علی نے متاثرہ خاندان کو بھروسہ دلایا کہ وہ ان کی ہر ممکن مدد کریں گے اور سرکاری اسکیمات سے استفادہ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ریاستی وزراء کی آمد کے موقع پر پولیس کے وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے۔ R