ریاستی وزراء ٹی سرینواس یادو ،جی کملاکر کے ہاتھوں لیباریٹری کا افتتاح

   

کریم نگر۔ ریاستی وزیر برائے محکمہ مویشی پالن ، سمکیات ، ڈائری کارپوریشن و فلم سازی ٹی.سرینواس یادو نے وزیر بہبود برائے پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولاکملاکر کے ہمراہ پدمانگر میں سیمن پروڈکشن سنٹر میں قائم کردہ لیباریٹری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کریمنگر میں سیمن پروڈکشن مرکز میں سالانہ پیداوار کے 20 لاکھ ڈوس کے معیار کی تصدیق کے مقصد سے اس لیباریٹری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ریاست تلنگانہ میں یہ ایک واحد لیباریٹری ہے جہاں سیمن کے معیار کی تصدیق کی جائیگی۔ اس افتتاحی تقریب میں چپہ دنڈی رکن قانون ساز سنکے روی شنکر ، ریاستی ادرے موپشی پالن کے چئیرمین راجیشور ، چیف ایکزیکیٹیو عہدیدار ڈاکٹر منجووانی ، ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا ، ضلع عہدیدار برائے محکمہ مویشی پالن ڈاکٹر بنڈاری سریندر ، مقامی کارپوریٹروں و دیگر نے شرکت کی ۔