ریاستی وزراء کے ٹی آر اور اے دیاکر راؤ کا رکن اسمبلی گمپا گوردھن سے اظہار تعزیت

   


کاماریڈی ۔ 8 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی کاماریڈی و گورنمنٹ مسٹر گمپا گوردھن کی والدہ راجما کے انتقال پر ریاستی وزراء کے ٹی راما رائو ، وزیر بلدی نظم و نسق ، وزیر پنچایت راج اے دیاکر رائو نے ان سے اظہار تعزیت کیا ۔ واضح رہے کہ دو دن قبل رکن اسمبلی کاماریڈی گمپا گوردھن کی والدہ کا انتقال ہوا تھا جس پر اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی ، ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کے علاوہ ارکان اسمبلی باجی ریڈی گوردھن ، گنیش گپتا کے علاوہ دیگر ارکان اسمبلی نے گوردھن کو پرُ سہ دیا تھا ۔ منو گوڑ انتخاب کے روز ان کی والدہ کا انتقال ہونے سے کے ٹی راما رائو و دیگر نے شرکت نہیں کرسکے تھے جس کی وجہ سے آج یہاں پہنچ کر رکن اسمبلی گمپا گوردھن سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے پسماندگان کو بھی پرُ سہ دیا ۔ کے ٹی راما رائو کے علاوہ گورنمنٹ وہپ سنیتا ، ایم ایل سی وی جی گوڑ ، ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک کے چیرمین بھاسکرریڈی کے علاوہ ضلع ٹی آرایس کاماریڈی ایم کے مجیب الدین نے بھی گوردھن کو پرُ سہ دیا ۔