کورونا مریضوں سے ملاقات ، رکن اسمبلی عامر شکیل کے مطالبات کی تکمیل کا تیقن
بودھن۔ ریاستی وزیر عمارات وشوارع و تعمیر امکنہ پر شانت ریڈی نے سہ پہر گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل بودھن کا دورہ کیا۔ انہوں نے دواخانہ میں زیر علاج کوویڈ سے متاترہ مریضوں سے ملاقات کی اور انکی صحت سے تعلق سے واقفیت حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر وہ بودھن ہاسپٹل کادورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر روزانہ ان سے اور ضلع کلکٹر نظام آباد نارائن ریڈی سے مسلسل فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے ہاسپٹل میں زیر علاج مریضوں کے مسائل سے واقف کرواتے رہتے ہیں اور ریاستی وزیر نے بتایا کہ ایم ایل اے بودھن نے مقامی دواخانہ میں آکسومیٹر اور آکسیجن گیاس فوری طور پر فراہم کرنے کی خواہش کی اور سلنڈرس ایم ایل اے بودھن نے آئی سی یو کے علاوہ ایک عصری لیاب کے قیام کا مطالبہ کیا۔ راستی وزیر نے بتایا کہ شکیل عامر کے مطالبات کی تکمیکل کیلئے جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ میں مبتلا افراد کے علاج معالجہ کیلئے حکومت کے پاس فنڈز کی کمی نہیں ہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ بودھن گورنمنٹ ہاسپٹل میں زیر علاج 45 کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اندرون پانچ دن صحت یاب ہوکر روانہ ہوجائیں گے۔ پرشانت ریڈی نے بودھن دواخانہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرس اور عملے کے افراد کی کارکردگی کی ستائش کی۔ ریاستی وزیر کے دورہ کے موقع پر ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انا پورنا ، ضلع کلکٹر نارائن ریڈی، چیرپرسن بلدیہ بودھن پدما کے علاوہ آر ڈی او راجیشور و دیگر عہدیدار موجود تھے۔
