ریاستی وزیر برائے محکمہ سماجی فلاح و بہبود کیلہ ایشور نے

   

دہلی میں زیرتعمیر عظیم شخصیات کے مجسموں کے اسٹوڈیو کا مشاہدہ کیا
جگتیال : ریاستی وزیر برائے محکمہ سماجی فلاح وبہبود کیلہ ایشور نے آج بروز منگل ملک کے صدر مقام دہلی میں عظیم شخصیات کے مجسموں کی تعمیر کرنے والے اسٹوڈیو کا مشاہدہ کیا۔شہر حیدرآباد کے حسین ساگر میں ملک میں کہیں نہیں پائے جانے والے عظیم شخصیت ، دستور ساز ،بھارت رتن با با صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 125 قد کے کانسے کے مجسمہ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔جس کیلئے ریاستی وزیر برائے محکمہ سماجی فلاح و بہبود کیلہ ایشور نے آج دہلی میں مجسموں کی تیاری کا مشاہدہ کیا۔کام میں مصروف افراد کی خدمات، یکسوئی ، دلچسپی مہارت، کام کی تکمیل کیلئے درکار اوقات کار،تکنیک اور اس مقام سے دیگر مقامات تک مجسموں کی منتقلی سے متعلق تفصیلات کو دریافت کیا۔