ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ کا دورۂ نرمل

   

نرمل ۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج وزیر جوپلی کرشنا راؤ ، حکومت کے مشیر سدرشن ریڈی نے نرمل میں 16 جنوری کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کے جلسہ عام کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ضلع مستقر کے منی این ٹی آر اسٹیڈیم میں 16 جنوری کو ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ان قائدین نے جلسہ گاہ میں شرکت کرنے والے عوام کے انتظامات کے بارے میں عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کہیں بھی کسی کوتاہی کے بغیر وسیع تر انتظامات کریں۔ ضلع کلکٹر نرمل ابھیلاشا ابھینیو و ضلع ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا IPS سے بھی اس پروگرام کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صدرنشین اُردو اکیڈیمی ریاست تلنگانہ طاہر بن حمدان ، رکن اسمبلی خانہ پور ویڈمابوجو ، سابق وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی، سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ایس وینو گوپال چاری، کے سری ہری راؤ، انچارج حلقہ اسمبلی نرمل، ڈی وٹھل رکن قانون ساز کونسل، ضلع ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا ، ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینیو، اے ایس پی نرمل پی سائی کرن IPS و دیگر موجود تھے۔