ریاستی وزیر جگدیش ریڈی کی صحتیابی کیلئے دعائیہ ا جتماع

   

سوریاپیٹ: وزیر برقی جگدیش ریڈی کے کورونا مثبت ہونے پر سوریاپیٹ عبادت گاہوں میں دعائیہ مجالس منعقد کی گئیں۔ ٹی آر ایس مسلم قائدین نے مسجد سرائے میر عالم بڑی مسجد میں دعائیہ مجلس منعقد کرکے وزیر برقی جگدیش ریڈی کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے دعاء کی۔ اس موقع پر سید ریاض الدین کو آپشن ممبر مجلس بلدیہ سریاپیٹ، طاہر پاشاہ رکن بلدیہ سریاپیٹ، مولانا غالب، کو آپشن ممبر سریاپیٹ منڈل، ایوب خان، ظہیر الدین، سید صدر بڑی مسجد ، حافظ مجاہد علی، شکیل،افسر جاوید ، حسین ودیگر موجود تھے ۔