ریاستی وزیر جے کرشنا راؤ سے ملی محاذ کے وفد کی نمائندگی

   

محبوب نگر ۔ 17 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملی محاذکے ایک وفد نے آج خواجہ فیاض الدین الور پاشاہ کی قیادت میں ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ سے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں ملاقات کی اس موقع پر وزیر کو ایک یادداشت حوالے کی گئی جس میں ریاستی حکومت سے تین مطالبات کئے گئے ۔ مسلم تحفظات میں 8 فیصد اضافہ مائناریٹی سب پلان ، یکساں مواقع کمیشن برائے اقلیتیں شامل ہیں ۔ ملی محاذ نے ریاست حیدرآباد کے انضمام کے ساتھ ہمارے اسلاف نے جو اُمیدیں وابستہ کی تھیں وہ یکسر ختم ہوگئیں لہذا محاذ نے آج کے دن کو یوم مطالبات کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی وزیر نے مطالبات کو ریاستی چیف منسٹر کے علم میں لانے کا تیقن دیا ۔ وفد میں تقی حسین تقی ، مرزا قدوس بیگ ، حافظ ادریس ، طیب باشوار ، عبداللہ سنی ، نور اللہ خان ، عابد محی الدین و دیگر شریک تھے ۔