ظہیرآباد۔ 18 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آر ایس کے سرکردہ قائدین رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد بی بی پاٹل ، رکن اسمبلی ظہیرآباد کونینٹی مانک رائو سی ڈی سی چیرمین اوما کانت پاٹل ، آتما کمیٹی چیر مین پینٹا ریڈی ، سابق چیر زرعی مارکٹ کمیٹی جی گنڈپا ، سابق صدر ظہیرآباد منڈل پریشد جی وجئے کمار ، سماجی جہدکار دہلی وسنت، رکن ریلوے مشاورتی کمیٹی شیخ فرید ، صدر بی آر ایس ظہیرآباد ٹاون سید محی الدین ، شیخ جاوید ، ناما روی کرن اور دوسرے حیدرآباد میں واقع ریاستی وزیر خزانہ و صحت و ضلع انچارج ٹی ہریش راؤ سے پرتپاک ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کرکے ظہیرآباد میں واقع شوگر فیکٹری کے انتظامیہ سے کامیاب نمائندگی کرتے ہوئے نیشکر کاشتکاروں کے بقایا جات کی ادائیگی ، ملازمین کی تنخواہوں کی اجرائی اور جاریہ سال فیکٹری میں نیشکر کی کریشنگ کا آغاز کرانے پر ان کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر موصوف کی یہ کاوشیں ناقابل فراموش ہیں ۔