جنگاوں۔۔ریاستی وزیر برائے محکمہ پنچایت راج دیہی ترقی و آبی سربراہی ایرابیلی دیاکر راو نے ضلع جنگاوں کے دیوارپو منڈل چنا گوروڑ مواضع میں دھان خریداری مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے گفت وشیند کی۔ اور انکے مسائل دھان کی خریداری کسطرح ہو رہی ہے؟ آپ کو کوئی مسائل در پیش ہیں؟ اس طرح کے سوالات کرتے ہوئے تھوڑا سا مزاحیہ ماحول پیدا کردیا۔ بعدازاں وزیر موصوف کو حمل ونقل کے مسائل خریداری کردہ دھان کے لئے لاریوں کی قلت کی شکایت کی گئی۔ جس پر وزیر موصوف نے متعلقہ عہدیداروں، کلکٹر کو اس مسئلہ کے ازالے کی ہدایت دی۔نیز کسی بھی طرح کے مسائل کو انکے روبرو پیش کرنے کی وزیر نے کسانوں کو آگاہ کیا۔ مزید برآں کسان کسی بھی اضطراب کا شکار نہ ہو۔ حکومت کسانوں کے فصل کردہ آخری بیج کی خریداری کریں گی۔