مٹ پلی /7 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) متیم پیٹ نظام شوگر فیاکٹری کی بازیابی کیلئے جائزہ کمیٹی چیرمین کی حیثیت سے آئے ہوئے ریاستی وزیر آئی ٹی ڈی سریدھر بابو کا مٹ پلی قومی شاہراہ پر پارٹی قائدین بشمول ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی گورنمنٹ وہپ و دھرمپوری ایم ایل اے اڈلوری لکشمن کمار،۔ ویمل واڑہ ایم ایل اے آدی سرینواس جپادنڈی ایم ایل اے میڈپلی ستیم کو بھی مقامی قائدین جواڑی نرسنگ راؤ ( حلقہ انچارج ) کومی ریڈی کمرم چند جٹی لنگم ( ٹاون صدر ) عبدالحفیظ اڈوکیٹ اندے ماروتی ، جٹی لکشمن شیخ محمد ( مجیب ) اور دیگر کی جانب سے گلدستہ پیش کرتے ہوئے شاندار استقبال کیا گیا ۔ بعد ازاں منعقدہ اجلاس سے ریاستی وزیر نظام شوگر فیاکٹری بازیابی کیلئے ممکنہ تعاون کا تیقن دیا ۔ اور کہا کہ اس علاقہ میں ایک ہی متیم پیٹ نظام شوگر فیاکٹری جس کی بازیابی کیلئے بھرپور مدد کریں گے ۔ اس اجلاس میں جگتیال کے ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے کے علاوہ کلکٹر یاسمین باشاہ بھی موجود تھے ۔
