نظام آباد۔ 13 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحدہ ضلع نظام آباد و کاماریڈی کی انچارج وزیر کی حیثیت سے داس ساری انسویہ المعروف سیتااکا کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں۔ اب تک متحدہ ضلع کی انچارج وزیر کے فرائض انجام دینے والے جوپلی کرشنا راؤ کو عادل آباد ضلع کا انچارج وزیر مقرر کی حیثیت مقرر کیا گیا ہے۔ متحدہ ضلع نظام آباد کے دائرہ تمام میں پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مستحکم بنانے کے مقصد سے حکومت نے یہ تبدیلی عمل میں لائی ہے۔آنے والے مقامی اداروں کے انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے پارٹی کو مستحکم کرنے اور زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لیے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ متحدہ ضلع سے ریاستی کابینہ میں کوئی نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے مکمل وقت دینے کے لیے سیتا اکا کو ضلع انچارج وزیر مقرر کیا گیا ہے کیونکہ جو پلی کرشنا راؤ پارٹی کے پروگراموں میں حصہ لینے کے لیے کوئی توجہ نہیں۔