سنگاریڈی۔ 25 ؍ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر سنگاریڈی ایم ہنمنت رائو نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ریاستی وزیر خزانہ مسٹر ٹی ہریش رائو نے 26 ستمبر بروز جمعرات حلقہ سنگاریڈی کے مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ جس میں صبح 10:30 بجے نیشنل ہائی وے کے کاموں کا جائز ہ لیں گے۔11 بجے سنگاریڈی ضلع پریشد جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کرینگے۔دوپہر2:30 بجے سنگاریڈی میں نزد نیو بس اسٹانڈ ‘راجم پیٹ روڈ ‘ روبرو مسجد اقصیٰ ‘ منی حج ہائوز کا سنگ بنیاد رکھیں۔4 بجے کونڈہ پور منڈل مو ضع توگر پلی میں بر قی سب اسٹیشن کا افتتا ح کرینگے ۔4:30 بجے کندی منڈل مو ضع قاضی پور میں ویٹرنری پالی کلینک اور 5 بجے اندرا کرن میں برقی سب اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔بعد ازاں وہاں سے حیدرآبار کیلئے روانہ ہوں گے۔