ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ سے اظہار تشکر

   

جگتیال :جگتیال رکن اسمبلی یم سنجے کمار نے آج حیدرآباد پہنچ کر ریاستی وزیر صحت ہریش راو سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ریاست میں جملہ 8 نئے میڈیکل کی ریاستی چیف منسٹر کے سی آر نے اجازت دینے پر جگتیال میڈیکل کالج کو تمام سہولیات کی فراہمی کے ساتھ کالج میں ٹیچنگ نان ٹیچنگ مکمل اسٹاف کا تقرر سے نیشنل میڈیکل کمیشن نے دو مرتبہ اجازت دیتے ہوئے 150 طلبا کو اس تعلیمی سال سے تعلیم کا آغاز کی منظوری پر ریاستی وزیر اور دیگر کا رکن اسمبلی ی دنجے کمار نے شکریہ ادا کیا۔


اردو میڈیم کے طلباء کو گروپ 1 کی آن لائین مفت کوچنگ
جگتیال :گروپ1 کے اکٹوبر میں منعقد شدنی امتحان میں شرکت کے خواہش مند اردو میڈیم کے طلباء کوو خان ضیاء اکاڈمی کی جانب سے آن لائن مفت کوچنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔اردو میڈیم کے طلباء یوٹیوب چیانل خان ضیاء اکیڈیمی کو سبسکرائب کرکے لکچرس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ واٹس اپ گروپ خان ضیاء اکاڈمی اور ویب سائٹ خان ضیاء اکاڈمی پر بھی گروپ1 کا مواد اردو میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔خان ضیاء اکاڈمی یوٹیوب چیانل پر اردو مڈیم کے طلباء کیلئے دیگر موضوعات پر بھی لکچرس پیش کیے جاتے ہیں۔ریاست تلنگانہ کے اردو میڈیم طلباء وطالبات سے گزارش ہے کہ Khan Zia Academy یوٹیوب چیانل سے استفادہ کریں۔