نظام آباد ۔وزیر عمارت و شوراع مسٹر پرشانت ریڈی نے آج نظام آباد گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل میں کوویڈ کے مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کئے جانے والے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا مسٹر پر شانت ریڈی ، ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی ، ڈی ایم ایڈ ایچ او بالا نریندرا و دیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ نظام آباد سرکاری دواخانہ کا معائنہ کیا ۔ اور اس موقع پر ڈاکٹروں سے خواہش کی کہ کرونا کے مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جائے گی علاج و معالجہ میں کوئی کمی نہ رکھا جائے اور مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی خواہش کی ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مریضوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔نظام آباد سرکاری دواخانہ میں 400 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ڈاکٹرس، نرسنگ اسٹاف ، اے این ایم ، سینیٹیشن ، ڈاٹا آپریٹرس اپنی جان کو ہتھیلی میں رکھ کر 24 گھنٹے کام کررہے ہیں اور ہر روز کرونا کے مریضوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اور آکسیجن کی کوئی قلت نہیں ہے ریمیڈیسیور انجکشن بھی دستیاب ہے۔ لہذا مریضوں کو صحت ہونے تک علاج کرنے کی ہدایت دی ۔ قبل از مسٹر پرشانت ریڈی آرمور سرکاری دواخانہ کا بھی معائنہ کیا اور ویلپور میں گھر گھر کئے جانے والے سروے کا بھی جائزہ لیا ۔ مسٹر پرشانت ریڈی اس موقع پر ویلپور میں آشا ورکرس ، گرام پنچایت ورکرس بھی بات چیت کی اور آشا ورکرس کو گھر گھر پہنچ کر کئے جانے والے سروے سے متعلق تفصیلات حاصل کی ۔
