حیدرآباد۔30 اگسٹ ( سیاست نیوز) وزیر کانکنی و اطلاعات پی مہیندر ریڈی نے سکریٹریٹ میں خصوصی پوجا کے بعد نئے چیمبر میں جائزہ حاصل کرلیا۔ چیف سکریٹری شانتی کماری اور کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ اشوک ریڈی کی موجودگی میں مہیندر ریڈی نے پہلی فائیل پر دستخط کئے۔ اس موقع پر مہیندر ریڈی کے افراد خاندان صدر نشین ضلع پریشد وقارآباد پی سنیتا ریڈی، فرزند پی رینیش ریڈی اور اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ مہیندر ریڈی کو گذشتہ ہفتہ کابینہ میں شامل کیا گیا اور سکریٹریٹ میں چیمبر الاٹ کیا گیا۔ جائزہ کے موقع پر ریاستی وزراء سرینواس یادو، سرینواس گوڑ، ای دیاکر راؤ، رنجیت ریڈی و دیگر موجود تھے۔