ملک کی 100 با اثر شخصیتوں میں شمولیت
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو کو ایک منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے جس کے تحت اینالٹکس انڈیا میگزین نے ملک کے 100 انتہائی با اثر شخصیتوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں ریاستی وزیر کا نام شامل ہے ۔ 2025 کی 100 با اثر شخصیتوں کو آرٹیفشل انٹلیجنس کے شعبہ میں ان کے نمایاں رول پر یہ اعزاز دیا گیا ہے ۔ مختلف زمروں میں بااثر شخصیتوں کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ پالیسی سازی کے زمرہ میں سریدھر بابو کا نام شامل کیا گیا۔ جو آرٹیفشل انٹلیجنس کی پالیسی کی تیاری اور نظم و نسق میں استعمال میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ فہرست میں شامل دیگر شخصیتوں میں آکریت ویش اڈوائزر انڈیا اے آئی مشن ، ابھیشک سنگھ سی ای او انڈیا اے آئی مشن ؟ امیتابھ کانت (نیتی آیوگ) مرکزی وزیر اشنوی ویشنو ، ناسکام کے سابق صدر ڈی بھوش اور سابق وزیر پیوش گوئل شامل ہیں۔ سریدھر بابو کی قیادت میں تلنگانہ میس آرٹیفشل انٹلیجنس کے شعبہ میں ترقی کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ یہ اعزاز حکومت تلنگانہ کیلئے باعث فخر ہے جو انفارمیشن ٹکنالوجی اور اس سے مربوط شعبہ جات کی ترقی میں سنجیدہ ہیں۔1