نظام آباد۔26 ڈسمبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع انچارج منسٹر مسٹر جو پلی کرشنا رائو انچارج وزیر مقرر کئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ نظام آباد کو آمد پر کانگریس پارٹی کے قائدین کی جانب سے ان کا زبردست خیر مقدم کیا گیا ۔ ریاست میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد مسٹر جو پلی کرشنا رائو کو نظام آباد انچارج وزیر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا اور جو پلی کرشنا رائو ضلع کی ترقیاتی کاموں اور ضلع کے جاری کاموں کا جائزہ لینے کی غرض سے متحدہ ضلع کے عہدیداروں کے ساتھ آج کلکٹریٹ میں جائزہ لینے کیلئے ارکان اسمبلی کے ساتھ نظام آباد پہنچنے پر آراینڈ بی گیسٹ ہائوز پر طاہر بن حمدان نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس، ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، سید نجیب علی ایڈوکیٹ ، اشفاق احمد خان پاپا و دیگر نے جو پلی کرشنا رائو اور محمد علی شبیر کا خیر مقدم کیا اور ان کی بکثرت گلپوشی و شالپوشی کی ۔ محمد علی شبیر نے جو پلی کرشنا رائو کو حالیہ انتخابات میں نظام آباد مسلمانوں کی جانب سے کی گئی تائید اور کثیر تعداد میں رائے دہی میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کو ووٹ دینے کے بارے میں بھی واقف کروایا ۔