ریاستی وزیر کملاکر کی درخواست پر محکمہ ریونیو سے ہائیکورٹ کی جواب طلبی

   

حیدرآباد:تلنگانہ ہائیکورٹ نے ریاستی وزیر سیول سپلائز گنگولا کملاکر کی درخواست پر محکمہ ریونیو کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔کملاکر نے ضلع کریمنگر کے قاضی پور گاوں میں 15ایکر اراضی کی ملکیت کے تنازعہ میں ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے ہیں ۔انہوں نے ریاستی محکمہ اقلیتی بہبوو اور وقف بورڈ پر وقف پراپرٹی لسٹ سے ان کی ملکیت کو ہٹانے میں کاروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔انہوں نے کریمنگر ضلع کلکٹر کی مبینہ اس کوشش کو بھی چیالنچ کیا ہے جس میں انہوں نے متنازعہ اراضی ملکیت کو اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن ایکٹ کے سیکشن 22Aکے تحت ممنوعہ لسٹ میں رکھا ہے ۔