ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کی عوام سے ملاقات

   

درخواستیں وصول، مسائل حل کرنے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت
ہنمکنڈہ۔ 19 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات اور انڈومنٹ کونڈا سریکھا نے کہا کہ کانگریس حکومت عوامی حکومت ہے عوام کی فلاح و بہبودی کے مقصد سے آگے بڑھ رہی۔ ریاستی وزیر کونڈا سریکھا نے ہنمکنڈہ رام نگر میں ان کی رہائش گاہ پر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے انکے درپیش مسائل پر جانکاری حاصل کرتے ہوے عوام سے درخواستیں موصول کیں۔ انہوں نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور فوری طور پر متعلقہ محکمہ کے افسران سے بات کی اور مسائل کو حل کرنے کو کہا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے اپنے 10 سال کے اقتدار کے دوران ایک بھی راشن کارڈ نہیں دیا تھا اور کانگریس پرجا حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ہر مستحق کو راشن کارڈ اور اندرماں گھر فراہم کیے جارہے ہیں۔ وزیر کونڈا سریکھا نے کہا وہ ورنگل ایسٹ کے عوام کی کسی بھی مصیبت کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ کونڈا جوڑا ہمیشہ سے ورنگل ایسٹ کے عام لوگوں کی مدد اور ساتھ دینے کے لیے ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے۔