ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کے ریمارکس سے میری شبیہہ داغدار

   

کے ٹی آر کا عدالت میں بیان قلم بند ، فوجداری کارروائی کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے نامپلی کی خصوصی عدالت میں حاضر ہو کر تقریبا 30 منٹ تک اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کے جھوٹے بے بنیاد الزامات سے ان کی شبیہہ مسخ ہوئی لہذا وزیر کے خلاف کریمنل کارروائی کرنے کا عدلیہ سے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے عوامی زندگی میں ہیں ۔ وزیر کونڈا سریکھا کے میرے خلاف ریمارکس شدید ناگوار ہیں ۔ جج نے کے ٹی آر سے استفسار کیا کہ کیا وہ کونڈا سریکھا کے تبصروں کے بارے میں تفصیلات بتاسکتے ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ خاتون کا وہ احترام کرتے ہیں ۔ کونڈا سریکھا نے دوسری خاتون سمانتا کے ساتھ میرے خلاف کیے گئے ریمارکس انتہائی غیر پارلیمانی ہے جس کو وہ دہرانا مناسب نہیں سمجھتے ۔ کونڈا سریکھا نے جو ریمارکس کیا ہے ۔ وہ مکمل تحریری شکایت میں آپ کے سامنے پیش کرچکے ہیں ۔ ان کے ریمارکس کو میں اپنے منھ سے دہرا نہیں سکتا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کونڈا سریکھا ایک ذمہ دار وزیر ہیں تاہم انہوں نے غیر ذمہ دارانہ مظاہرہ کرتے ہوئے سازشی انداز میں میرے خلاف ریمارکس کیا ہے ۔ ذمہ دار عہدے پر فائز ہوتے ہوئے خاتون وزیر میرے شبیہہ کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کونڈا سریکھا نے انہیں منشیات کے عادی اور ریو پارٹیوں کا اہتمام کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ نے کہا کہ ڈی شراون ، بی سمن ، ستیہ وتی راتھوڑ کو میں 18 سال سے جانتا ہوں ۔ وزیر کونڈا سریکھا کے ٹیلی ویژن میں ریمارکس دیکھنے کے بعد انہوں نے مجھے فون کیا ۔ کونڈا سریکھا کے ریمارکس سے ان کے شخصی امیج کو ٹھیس پہونچا ہے ساتھ ہی ان کے پارٹی کو بھی نقصان پہونچا ہے ۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 30 اکٹوبر تک ملتوی کردی ہے ۔۔ 2