کالیشورم کنال پمپ ہاوز کے ڈیزائن میں تبدیلی پر غور
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد کے بی آر کے بھون آفس میں ای این سی عہدیدار وینکٹیش اور دیگر عہدیداروں سے وزیر اقلیتی بہبود جناب کوپولہ ایشور نے ضلع جگتیال دھرمپوری حلقہ اسمبلی پگڈا پلی منڈل کے ایلم پلی گاؤں ایتیپوتلا اسکیم کالیشورم لیک ۔ 2 کنال پمپ ہاؤس کے ڈیزائن اور تعمیر سے اراضی کھودینے والے کسانوں سے انصاف کی خاطر ڈیزائن میں ممکنہ تبدیلیاں کرنے کے لیے جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس میں انہوں نے زمین کے سروے میں زمین ضائع ہونے والے کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے کا حکم دیا ۔ اس جائزہ اجلاس میں ٹی آر ایس کے ریاستی رہنما اور وگنٹی رمنا راؤ ، زیڈ پی ٹی سی راجندر ، سینئیر قائد گولی سریندر ریڈی ، ٹی آر ایس پارٹی کے صدر لوکا ملا ریڈی اور ایگزیکٹیو انجینئر سریدھر اور دیگر شریک تھے ۔۔
