ریاستی وزیر کے بعد اب گوا کے ایک اور بی جے پی کے رکن اسمبلی نے انتخابات سے قبل چھوڑی پارٹی

   

Ferty9 Clinic

پنجی: گوا میں اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ گوا کے وزیر مائیکل لوبول کے بعد اب ریاست کے ایک اور رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔ وزیر اور بی جے پی رکن اسمبلی مائیکل لوبو کے بعد ایک اور رکن اسمبلی پروین جینٹی نے پیر کو پارٹی اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ریاست میں اگلے ماہ اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، حالانکہ بی جے پی کی گوا یونٹ نے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے 14 فروری کو ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے امکانات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے کہا کہ ‘کچھ منحرف’ گڈ گورننس کے ایجنڈے کو متاثر نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ گوا کی عوام ایک بار پھر ان کی پارٹی کو ووٹ دیں گے اور اسے دوسری مدت کے لیے اقتدار میں لائیں گے۔