کریم نگر : میئر وائی سنیل راؤ نے کہا کہ کریم نگر میں17 مارچ کو بلدی امور کے وزیر کے تارک راما راؤ دورہ کریں گے۔ مانیر ریور فرنٹ، فی گھنٹہ پینے کے پانی کی فراہمی، مختلف کاموں کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ شہر کے عہدیداروں کے ساتھ اس کی حد کا جائزہ لیا گیا۔ اْنہوںنے مارکفیڈ گراؤنڈ میں پارکنگ اور ترقیاتی کاموں سے متعلق تختیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ ریاستی وزیر گنگولا کملاکر کی قیادت میں پلاننگ کمیشن کے وائس چیرمین ونود کمار وزیر کے ٹی آر کے دورہ کو کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر سیوا اسلوات، کارپوریٹس ، پارٹی لیڈرس بونالا سری کانت، والا رامناراؤ، ایلدر یادو، چلا ہری شنکر، گندھے مہیش، ای ای کشٹپا،ڈی مسعود علی ، اوم پرکاش، وینکٹیشور اور دیگر موجود تھے۔