ریاستی وزیر کے ٹی آر کی دوبئی میں صنعتکاروں سے ملاقات

   

حیدرآباد : /5 ستمبر (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر دوبئی دورے پر ہے اور وہ مختلف کمپنیوں کے سربراہوں اور سی اوز سے ملاقات کرکے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے واقف کرارہے ہیں ۔ فائیر انجن پارٹس کی مینوفیکچرنگ میں عالمی شہرت رکھنے والی دوبئی کی مشہور کمپنی (NAFFCO) نے تلنگانہ میں 700 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے اتفاق کیا ہے ۔ ایک اور پورٹ آپریٹیو ڈی پی ورلڈ کمپنی نے تلنگانہ میں 215 کروڑ کی سرمایہ کاری میں دلچسپی دکھائی ہے ۔ دوبئی میں ڈی پی ورلڈ کمپنی نمائندوں نے کے ٹی آر سے تبادلہ خیال کے بعد یہ فیصلہ کیا ۔ حیدرآباد میں ان لینڈ کنٹینر ڈپو آپریشن کیلئے ڈی پی ورلڈ سرمایہ کاری کررہی ہے اور 165 کروڑ کے مصارف سے توسیع کا اعلان کیا ہے ۔ میڑچل میں 50 کروڑ کے اخراجات سے کولڈ اسٹوریج ویر ہاوز تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس میں عالمی شہرت رکھتی ہے ۔